پرائس مجسٹریٹوں کے 722مقامات پر چھاپے،56گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کے 722مقامات پر چھاپے،56گرانفروش گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے722مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر40دکانداروں کے چالان کیے جبکہ72,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،54افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر56افراد کو گرفتار کروایا گیا۔26 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا

۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -