اللہ کے دیے ہوئے نظام پر عمل کر کے مسائل حل ہو سکتے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

اللہ کے دیے ہوئے نظام پر عمل کر کے مسائل حل ہو سکتے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ لوگوں کے مسائل کا حل اور ان کے دکھوں کا مداوا اللہ کے دیئے ہوئے نظام زندگی میں ہے اور ملک میں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جس کی قوت کا مرکز عوام اور قومی مفادات ہوں ۔ان خیالات کااظہار گذشتہ روزجامع مسجد احیااسلام شاد باغ میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو باوقار ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے پوری قوم اتحاد کا مظاہرہ کر کے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل اور دنیا میں عزت و وقار کا مقام حاصل کرنے کے لیے اسلامی نظام کو پاکستان میں رائج کرنا ہوگا ۔جس مقصد کے لیے لاکھوں قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا گیا اس عظیم مقصد کو بدقسمتی سے حکمران طبقے نے فرموش کر دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -