گستاخانہ مواد چلانے والوں کو نہ پکڑا گیا تو تحریک چلائیں گے،علماء

گستاخانہ مواد چلانے والوں کو نہ پکڑا گیا تو تحریک چلائیں گے،علماء

لاہور(پ ر ) سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والوں کو پکڑا نہ کیا گیا تو تحریک ختم نبوت سے بڑی تحریک چلائیں گے۔ قانون ناموس رسالت کو تبدیل کرنے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔آئین کی اسلامی دفعات ختم کرنے کی کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اہل حق 295-C کے دفاع کیلئے متحد ہو جائیں تحفظ ناموسِ رسالت ؐ ایکٹ 295/C،اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ تمام امت مسلمہ کی اولین ذمہ داری ہے ہرمسلمان حرمت رسولؐ پر جان قربان کرنابہت بڑی سعادت سمجھتا ہے ،گستاخ بلاگرز کو پھانسی دی جائے ،ناموسِ رسالتؐ کا جو غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے ۔ گستاخانہ مواد ملکی امن تباہ کرنیکی یہودی و قادیانی خطرناک سازش حکومت عدالتی حکم پر فیس بک پر مکمل گستاخانہ مواد ختم کرے اور بیرون ملک فرار ہونیوالے گستاخ بلاگرز کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفرِ کردار تک پہنچائے ورنہ احتجاج کے سلسلے کو اور زیادہ وسیع کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر ، مولاناعبدالشکورحقانی،مولاناسید ضیاء الحسن شاہ ، مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا قاری ظہورالحق ، مولانا خالدمحمود،مولانا سعید وقار،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا خالدعابدنے خطبات جمعہ میں احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ملک بھر کی مساجدمیں قرادداد مذمت پیش کی گئیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1