حکمرانوں نے پنجاب کو کرپشن کی دھول میں تبدیل کر دیا،فرخ مون
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ لاہورکو پیرس بنانے کے دعویداروں نے پنجاب کو اندھیروں ،کھڈوں اورکرپشن کی دھول میں تبدیل کر دیا ہے۔
غریب عوام چودہ ،چودہ گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ میں تڑپ رہے ہیں، غریب عوام کوپنجاب حکومت کے کمیشن والے پلوں سے پہلے زندہ رہنے کیلئے ہسپتالوں میں ادویات،صاف پانی،روزگاراورپنکھے کی ہوا چاہیں ۔ ۔