طالبعلم کو آنکھوں سے محروم کرنے کا واقعہ،سعدیہ سہیل کا توجہ دلاء نوٹس جمع

طالبعلم کو آنکھوں سے محروم کرنے کا واقعہ،سعدیہ سہیل کا توجہ دلاء نوٹس جمع

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے سولہ سالہ طالب علم کو دونوں آنکھوں سے محروم کرنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں دو ماہ قبل درندہ صفت ملزمان نے شک کی بنا پر عیش محمد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر دونوں آنکھوں سے محروم کر دیا تھا۔ بلکہ اس کے جسم پر چاقوؤں کے پے در پے وار کر کے اسے جسمانی معذور بھی بنا دیا۔ پولیس نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف اقدام قتل کی دفعہ لگائی ہے جبکہ انسداد دہشت گردی اور اغوا سمیت سنگین دفعات کو نظر انداز کیا گیا ہے بااثر ملزمان کو پولیس دو ماہ سے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی سر توڑ کوشش کر رہی ہے پنجاب حکومت نے اب تک اس واقعہ سے متعلق کیا اقدامات کئے ہیں ایوان کو تفصیل سے آگاہ کیا جائے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -