پیپلز پارٹی عزیر بلوچ کے بیان سے خود کو الگ نہیں کر سکتی،عمر کسانہ

پیپلز پارٹی عزیر بلوچ کے بیان سے خود کو الگ نہیں کر سکتی،عمر کسانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کے اعترافی بیان سے پیپلز پارٹی اپنے آپ کو الگ نہیں کر سکتی ۔جس بھی جماعت کے ٹارگٹ کلر ز پکڑے جاتے ہیں وہی ان کو اپنا کارکن ماننے سے انکار کر دیتی ہے ۔اس سے قبل جب صولت مرزا نے ایم کیو ایم کے بارے میں انکشافات کیے تو ایم کیوایم نے ان کو پہنچانے سے انکار کر دیا اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا ۔اب پیپلز پارٹی کے رکن عزیر بلوچ نے عدالت میں اعترافی بیان میں انکشاف کیا کہ انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کو شوگر ملز پر قبضہ کروانے میں مدد فراہم کی تھی۔ عزیر بلوچ کے اعترافی بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے محمد عمر کسانہ کا کہنا تھا کہ کا یہ بیان کوئی معمولی حیثیت نہیں رکھتا ۔اب یہ عدالت اور سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس بیان کی صاف اور شفاف تحقیقات عوام کے سامنے پیش کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -