قدرتی وسائل پر تمام صوبوں کا برابر حق ہونا چاہتے،میاں ایوب

قدرتی وسائل پر تمام صوبوں کا برابر حق ہونا چاہتے،میاں ایوب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق مشیر میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ جب سے پیپلز پارٹی کے قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کا رخ کیا ہے تو تب سے ہی (ن) لیگ نے اپنی توپوں کے رخ پیپلز پارٹی کی طرف موڑ دیے ہیں اور سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو جو مینڈیٹ دے رکھا ہے اس کو بھی نقصان پہنچانے کی (ن) لیگ بھرپور کوشش کررہی ہے قدرتی وسائل بجلی ‘گیس پانی اور تمام ملکی وسائل پر سندھ کے عوام کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا پنجاب کے عوام کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سے سوتیلی ماں والا سلوک کرکے (ن) لیگ اپنے لئے ہی کھڈے کھود رہی ہے اور وہاں کے عوام کے دلوں میں اپنے لئے نفرت کے بیج بو رہی ہے (ن) لیگ کو الیکشن میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -