جرائم کی شرح میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے،رانا عبدالسمیع

جرائم کی شرح میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے،رانا عبدالسمیع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے،آئے روز چوری ڈکیتی اور قتل وغارت کے واقعات میڈیا کی زینت بن رہے ہیں، مجرم اور جرائم پیشہ عناصر کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عملاًخاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کے سالانہ بجٹ میں اضافہ کرنے اور دیگر مراعات دینے کے باوجودصوبے میں لاقانونیت کم ہونے کی بجائے بڑھتی جارہی ہے۔اغوا برائے تاوان،چوری ڈکیتی،قتل وغارت گری اور اسٹریٹ کرائمز جیسی وارداتوں سے عوام پریشان ہیں۔لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کومقدم رکھتے ہوئے پنجاب حکومت پولیس کی کارکردگی کو موثر اور بہتربنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدمات کرے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -