رفائی آباد سیوریج نظام نہ ہونے سے گندگی،بیماریاں پھیلنے لگیں

رفائی آباد سیوریج نظام نہ ہونے سے گندگی،بیماریاں پھیلنے لگیں

  

لاہور (جنر ل ر پو رٹر )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور صوبائی وزیر خوراک بلال یسین کے حلقے میں آنے والا سگیاں پل کا علاقہ رفائی آباد عرصہ دراز سے حکومتی نمائندوں کی توجہ کا منتظر ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق رفائی آباد میں سیوریج کا نظام نہ ہونے سے اہل علاقہ پریشان ہیں۔ ایک یا دو نہیں بلکہ 13 گلیاں ایسی ہیں جو گندے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔سیوریج کا نظام خراب ہونے سے گندے پانی نے لوگوں کے گھروں کی راہ دیکھ لی ہے۔ تعفن زدہ پانی بہت سی بیماریوں کو دعوت بھی دے رہا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ایک عرصہ سے یہاں پانی کھڑا ہے جس سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے میں صوبائی وزیربلال یسین کے نام کی تختیاں تو لگی ہیں مگر مسائل جوں کے توں ہیں جو عوامی نمائندوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -