مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی تنظیم سازی وقت کی اہم ضرورت ہے : بیگم صفیہ اسحاق

مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی تنظیم سازی وقت کی اہم ضرورت ہے : بیگم صفیہ اسحاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فورم :دیبا مرزا :تصاویر :ندیم احمد) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی نائب صدر بیگم صفیہ اسحاق کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں مسلم لیگ( ن )کے خواتین ونگ کی تنظیم سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ،خواتین ونگ کو عملی طور پر بحال کر نے کے لئے میرے جیسی کارکن خواتین کو میدان میں لا یا جائے تاکہ ڈمی خواتین سے چھٹکا را مل سکے ۔ کارکنوں کو سیٹوں کی دوڑ میں بھا گنے کے بجا ئے اپنے قائدین میا ں محمد نواز شریف ،میا ں محمد شہبا ز شریف بیگم کلثوم نواز، اوڑ حمزہ شہباز کے عملی اور عوام دوست فیصلو ں اور رویوں کو اپنا نا چا ہیے اور قائدین کے ویژن کو آگے بڑھاناچاہیے جن کا مقصد صرف کا م، کام اور صرف کام ہے ۔مسلم لیگ ن کے عوام دوست ترقیا تی منصوبو ں نے ملک کو ترقی کی جانب گا مزن کر دیا ہے ،پیپلز پارٹی اب اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھورڑ دے ،اور تحریک انصاف کا پا نا مہ ڈھونگ اب مذید نہیں چلنے والا عوام کی عدالت میں پا نامہ کو رد کر دیا گیا ہے ،آنے والا دور بھی ن لیگ کا ہی ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ’’پا کستان فورم ‘‘ میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف ایک ہی سیا سی جماعت ہے جو کہ مسلم لیگ ن ہے جو عوام کے مسا ئل کو سمجھتی ہے اور ہمارے قائدین کا اصل ویژن بھی قوم اور ملک کی خد مت ہے ،خواتین ونگ کی نا ئب صدر ہو نے کی حیثیت سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ مسلم لیگ( ن) کوخواتین ونگ دوسری سیا سی جماعتوں کی نسبت مضبوط ونگ ہے لیکن اس کے با وجود ونگ میں اس وقت تنظیم سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ،کیو نکہ ڈمی ما فیا سے ونگ کی کارکر دگی متا ثر ہو تی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا خود کا کو ئی سیا سی مستقبل نہیں ہے۔