ریلوے کے وفد کا یونیورسٹی آفانجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

ریلوے کے وفد کا یونیورسٹی آفانجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان ریلوے کے وفد نے یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور تدریسی و ریلوے انجنیئرنگ کے ماہر ین کے درمیان مضبوط روابط پر رضا مندی ظاہر کی گئی۔ اس سلسلے میں آئندہ دنوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پاکستان ریلوے نے تدریسی اداروں کے ساتھ مل کر روابط کو مضبوط بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے شرکاء کو روشناس کروایا۔

جو معاشی ترقی میں معاون ثابت ہورہے ہیں اور جامعہ سے مختلف انجنیئرز کی ریلوے کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔اس سلسلے میں دونوں جانب سے منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ ملکی مستقبل کو روشن بنانے کیلئے مؤثر طور پر کام کیا جا سکے۔اس موقع پر جامعہ کے تمام ڈینز، ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور رجسٹرار محمد آصف بھی موجود تھے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -