لیگی ارکان اسمبلی پر نوازشات کیخلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

لیگی ارکان اسمبلی پر نوازشات کیخلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا ئی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ن لیگی ارکان اسمبلی پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے

اور ان پر نوٹوں کی بارش کرتے ہوئے دوسرے اضلاع کے فنڈز بھی لاہور کے ممبران اسمبلی کے حلقوں پر لگا دئیے گئے جبکہ نواز شریف، خواجہ سعد رفیق، شیخ روحیل اصغر، حمزہ شہباز شریف کے حلقوں میں 221 منصوبوں کے لئے کروڑوں روپے سپلیمنٹری گرانٹ سے خصوصی فنڈز جاری کئے گئے ہیں اور فنڈز جاری کرنے کے لئے خصوصی طور پر رولز میں نرمی کی گئی جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے بھی سینکڑوں سکیمیں تیار ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -