سندھ سے گرفتار کارکنان کو فی الفورعدالت میں پیش کیا جائے، اشرف بھٹی

سندھ سے گرفتار کارکنان کو فی الفورعدالت میں پیش کیا جائے، اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سندھ سے ہمارے گرفتار کارکنان کوچوبیس گھنٹوں کے اندر اندرعدالت میں پیش کیاجائے۔حکمران آئین کامطالعہ کریں ،انہیںآئین سے انحراف کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔آزادعدلیہ کے ہوتے ہوئے پاناما لیگ والے شہریوں کی آزادی سلب کررہے ہیں،ہمیں انصاف کون دے گا۔اگرہمارے کارکنان ملزمان ہیں توعدلیہ کوان کی قسمت کافیصلہ کرنے دیاجائے۔شہریوں کو بندوق کی نوک پراغواء اور نامعلوم مقام پرقیدمیں رکھنا آئین اورعدلیہ کامذاق ہے۔جمہوری طرز حکومت میں اس طرح دھڑلے سے آئین کی دھجیاں نہیں بکھیری جاتیں۔

وہ بلھے شاہ روڈ پرایک احتجاجی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -