ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم لاہور کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات گزشتہ روز ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم سیکر ٹریٹ فیز5 میں منعقد ہوئی۔تقریب میں سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹرڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر ظفر یاسین بابر تھے۔تقریب میں ڈائریکٹر ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم بریگیڈئر(ر)راحیل اشرف، ایڈوایئز ر ایجوکیشن سعدیہ پرویز سمیت اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ننھے منے طلباء نے بینڈ کی دھن پر قومی ترانہ اور دیگر ملی نغمے پیش کرکے خوب داد سمیٹی۔ایڈمنسٹریٹرڈی ایچ اے لاہور بریگیڈیئر ظفر یاسین بابرنے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ روشن مستقبل اور تعمیر قوم میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ تعلیم کو اپنا ہدف بنائیں۔ انہوں نے ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم کی کارکردگی کو سراہا اور امتحانات کے شاندار نتائج پر پرنسپل اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔