گستاخانہ مواد کیخلافملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ منایا گیا

گستاخانہ مواد کیخلافملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ منایا گیا

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کل جماعتی ’’تحریک تحفظ ناموس رسالت ؐ‘‘کی اپیل پر سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف دینی جماعتوں نے ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ منایا۔ جس کے تحت تمام مکاتب فکر کے علماء وخطباء نے ملک کی ہزاروں مساجد وامام بارگاہوں میں اجتماعات جمعہ پر گستاخانہ مواد کے خلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے لاکھوں عوام الناس سے مذمتی قرارداتیں پاس کرائیں اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ توہین آمیز مواد کے خلاف احتجاجی جلوس نکالے اور مظاہرے کئے ۔ اس طرح لاہور مرکز تحفظ ختم نبوتؐ سے تحریک ناموس رسالت ؐ اور ورلڈ پاسبان ختم نبوتؐ کے ورکرز نے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں وحدت روڈ تک شانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی اور گستاخانہ مواد کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان، میاں محمد اویس، سعود اعظم صدیقی، مولانا محمد نعیم بادشاہ، قاری محمد حنیف حقانی، ڈاکٹر شاہد نصیر، مولانا ماجد خان اور محمد فیصل اعوان نے کہا کہ گستاخانہ مواد ملکی امن تباہ کرنے کی یہودی وقادیانی سازش ہے۔ مجرموں کو فی الفور پھانسی دی جائے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت عدالتی حکم پر فیس بک پر گستاخ مواد مکمل طور پر ختم اور بیرون ملک فرار ہونے والے گستاخ بلاگرز کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے ورنہ شمع رسالت ؐ کے پروانے سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -