آغوش الخدمت یتیم بچیوں کے لئے ایک محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، عبد الشکور

آغوش الخدمت یتیم بچیوں کے لئے ایک محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، عبد ...

  

لاہور (پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے کفالتِ یتامیٰ پروگرام کے تحت یتیم بچیوں کے لئے ’’آغوش الخدمت اسلام آباد‘‘کا افتتاح کردیا گیا۔اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کے مہمانان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدرمحمد عبدالشکور،رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر انیس احمداور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرمیاں محمد اسلم تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عبد الشکور نے کہا کہ ہمیں بحثیت قوم ملکر یتیم اور بے آسرابچوں کی فلاح وبہود کے لیے کام کرنا چاہیئے۔آغوش الخدمت اسلام آباد کا قیام یتیم بچیوں کے لئے ایک محفوظ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔۔

ملک بھر میں قائم آغوش سنٹرز میں یتیم بچوں، بچیوں کو قیام و طعام، صحت و تعلیم اور ذہنی و جسمانی نشوونما کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ’’کفالت یتامی پروگرام‘‘ کے تحت اس وقت الخدمت آغوش سینٹرزاسلام آباد(گرلز)، اٹک،راولپنڈی، راولاکوٹ، باغ،پشاور، مانسہرہ اور شیخوپورہ میں 609 بچے قیام پذیر ہیں۔

جبکہ ان سنٹرز میں مجموعی طور پر 790یتیم بچوں کی گنجائش موجود ہے۔اسی طرح آغوش سنٹرز مری، کراچی،گوجرانوالہ اور دیرکے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جن میں مجموعی طور پر820بچوں کی گنجائش ہوگی۔ ڈاکٹر انیس احمد نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی یتامیٰ کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ، اختتام پر معزز مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -