ہمارا مقصد مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم وتربیت مہیاکرناہے ، اسلم بھٹی

ہمارا مقصد مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم وتربیت مہیاکرناہے ، اسلم بھٹی

  

لاہور(پ ر)پاک ترک آصفہ عرفان گرلزکیمپس کے پرنسپل اورریجنل کوارڈینٹرو ڈائریکڑایڈمنسٹریشن اسلم بھٹی کا کہناہے پاک ترک سکولز پاکستان کے بہترین اورمعیاری سکولز وکالجزہیں جس کاواضع ثبوت قومی بین الاقوامی نیزنصابی وغیرنصابی تعلیمی سرگرمیوں اور مقابلوں میں ان کے طلبہ وطالبات کی شاندار کارگردگی ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ اس سال ان کے بچوں نے لاہوربورڈ اور کیمرج یونیورسٹی کے امتحانات میں ٹاپ پوزیشنز لی ہیں ۔ سکول کی چوتھی سالگرہ کے موقع پران کا کہناہے کہ سکول کی سالگرہ کامقصدطلبہ و طالبات کو اپنی مادر علمی ،درسگاہ اور تعلیم ومعلم کی اہمیت اور ان سے محبت کواجاگرکرناہے۔

۔ ان کا مزید کہناتھاکہ یہ واحد سکولزاور ادارے ہیں جو آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے پاکستان کے نمبرون کوالٹی اور معیاری ادارے قرار دئیے گئے ہیں حکومت پاکستا ن کا ان اداروں کوبند نہ کرنے کافیصلہ قابل ستائش ہے جس سے 15000 طلبہ وطالبات اور 2000اساتذہ کامستقبل وابستہ ہے۔ سکول میں کتاب میلے اور معروف ونامور خطاط اور مصورجناب شفیق فاروقی کے فن پاروں کی نمائش اورتقریب کا بھی اہتمام کیاگیاتھاجس میں والدین اور معروف شخصیات نے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -