خواتین پر تشدد کیسز کی تعداد ، ملزمان کو ملنے والی سزاؤں اور بریت کی تفصیلات طلب

خواتین پر تشدد کیسز کی تعداد ، ملزمان کو ملنے والی سزاؤں اور بریت کی تفصیلات ...

  

لاہور(نامہ نگار )پنجاب بھر میں خواتین پر تشدد کے خلاف زیر سماعت کیسز، مقدمات میں دی جانے والی سزاؤں اور ملزموں کے بری اور گواہوں کے منحرف ہونے کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ مراسلہ ملنے پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورعابد حسین قریشی نے تمام جوڈیشل افسروں کو مطلوبہ تفصیلات اکٹھی کر کے آج 15اپریل تک سیشن کورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ مراسلے میں غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں سزاؤں اور بریت کے مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ممبر انسپکشن ٹیم اکمل خان کی جانب سے سیشن جج لاہور سمیت 36اضلاع کے سیشن ججوں کو مراسلہ بجھوایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -