سویا سوس بنانے والی فیکٹری پر عائد 2لاکھ روپے جرمانے کا حکم نامہ تاحکم ثانی معطل

سویا سوس بنانے والی فیکٹری پر عائد 2لاکھ روپے جرمانے کا حکم نامہ تاحکم ثانی ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے سویا سوس بنانے والی فیکٹری پر عائد 2لاکھ روپے جرمانے کا حکم نامہ تاحکم ثانی معطل کرتے ہوئے اتھارٹی اور پنجاب حکومت سے 20مئی تک جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے فیکٹری مالک فیاض احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ فوڈ انسپکٹر نے ناقص صفائی کا الزام لگا کر فیکٹری سربمہر کر دی، بلاجواز 2لاکھ روپے جرمانہ کر دیاہے۔

سویا سوس

مزید :

علاقائی -