کلبھوشن کی اپیل کی پیروی کرنیوالے وکیل کی رکنیت کینسل کردینگے،بار ایسوسی ایشنز
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی پیروی کرنیوالے وکیل کی بار رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاتوں بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو بھی وکیل بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اپیل کے خلاف پیروی کرے گا اس کی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔