چیف الیکشن کمشنر کی نااہلی کے لئے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

چیف الیکشن کمشنر کی نااہلی کے لئے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنرپاکستان سردار محمد رضا کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے خدائی خدمت گار کے محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی جس میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم پاکستان، چیئرمین الیکشن کمیشن پاکستان دیگر کو فریق بنایا گیاہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جج ہیں لیکن وہ خود کوجسٹس سردار محمد رضا لکھتے ہیں، حاضر سروس جج ظاہر کرنے پر نااہل قرار دیا جائے۔

نا اہلی

مزید :

علاقائی -