قاتل شوہر کی بریت کے لئے دائراپیل مسترد ،مجرم کی پھانسی کا فیصلہ برقرار

قاتل شوہر کی بریت کے لئے دائراپیل مسترد ،مجرم کی پھانسی کا فیصلہ برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے دورکنی خصوصی بنچ نے بیوی کے قاتل شوہرریاست علی کی بریت کے لئے دائراپیل مسترد کرتے ہوئے ٹراائل کورٹ سے مجرم کو ملنے والی سزائے موت کے فیصلہ برقراررکھاہے۔جسٹس قاضی محمد امین احمد اورجسٹس اسجدجاوید گوروال پرمشتمل دورکنی خصوصی بنچ نے مجرم ریاست علی بریت کے لئے دائراپیل کی سماعت کی، ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل زبیراحمد فاروق چوہدری نے مجرم ریاست علی کا ریکارڈ پیش کیا،سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ مجرم ریاست علی نے اپنے معمولی جھگڑے پراپنی بیوی کوثربی بی کو فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ لاہورہائیکورٹ کے2رکنی خصوصی بنچ نے بیٹے سمیت 2افراد کے قتل کے مجرم محمدعباس کوسزائے موت دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقراررکھا۔جسٹس قاضی محمد امین احمد اورجسٹس اسجدجاویدپرمشتمل 2 رکنی خصوصی بنچ نے دہرے قتل کیس کے مجرم محمد عباس کی بریت کے لئے دائراپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی سزائے موت سے متعلق ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کنفرم کردیا۔

مزید :

علاقائی -