والٹن ایئرپورٹ لینڈ ایکوزیشن سے متعلق مقدمہ 1976 سے زیر سماعت

والٹن ایئرپورٹ لینڈ ایکوزیشن سے متعلق مقدمہ 1976 سے زیر سماعت

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں والٹن ایئرپورٹ کی اراضی سے متعلق 41سال پرانے مقدمے کے زیر التواء ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جسٹس عباد الرحمن لودھی کے روبرو اشفاق احمد بنام سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مقدمہ زیر سماعت آیا تو وکلاء کی طرف سے فاضل جج کو بتایا گیا کہ یہ مقدمہ والٹن ایئرپورٹ کی لینڈ ایکوزیشن سے متعلق ہے جو 1976 سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن آج تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، عدالتی استفسار پر وکلاء نے بتایا کہ ماضی میں بیشتر جج صاحبان نے اس کیس کی آدھی سے زیادہ سماعت تو کی لیکن فیصلہ نہیں سنایا گیا۔وفاقی حکومت کی طرف سے اسٹنٹ اٹارنی جنرل حنا حفیظ اللہ خان نے موقف اختیار کیا کہ جو اراضی کے مالکان تھے، انہوں نے معاوضہ لے لیا، جس مقصد کے لئے اراضی ایکوائر کی گئی تھی، وہ بھی پورا ہو گیا ،یہ درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جائیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ روزانہ کی بنیاد پر اس کیس کی سماعت ہوگی۔

زیر التوا مقدمہ

مزید :

علاقائی -