فیڈرل بورڈ آف ریونیو کواین ٹی ایس کے نتائج کا ریکارڈ پیش کرنیکاحکم

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کواین ٹی ایس کے نتائج کا ریکارڈ پیش کرنیکاحکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سٹینو ٹائپسٹ کی بھرتیوں کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کواین ٹی ایس کے نتائج کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیاہے ۔عدالت کے روبرو درخواست گزار ایم اویس کی وکیل نادیہ شفیق نے موقف اختیار کیا کہ کہ ایف بی آر نے سٹینو ٹائپسٹ گریڈ 14کے ہونے والے امتحانات میں پاس ہونے والے امیدواروں کو تقرری لیٹر دے کر کسی قانونی جواز کے بغیر واپس لے لئے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے من پسند امیدواروں کو نوازنے کے لئے میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو نظر انداز کیا ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

این ٹی ایس

مزید :

علاقائی -