پنجاب پولیس کی یونیفارم قوانین کے تحت تبدیل کی گئی، صوبائی حکومت

پنجاب پولیس کی یونیفارم قوانین کے تحت تبدیل کی گئی، صوبائی حکومت

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کی یونیفارم قوانین کے تحت تبدیل کی گئی ہے اور کسی من پسند افراد کو یونیفارم کی سپلائی کا ٹھیکہ نہیں دیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے پنجاب پولیس کی یونیفارم کی تبدیلی کے خلاف درخواست پر سماعت شروع کی تو پنجاب حکومت کے وکیل اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین نے جواب داخل کرا یا جس میں کہا گیا ہے کہ یونیفارم کی تبدیلی قوانین کے مطابق ہوئی اور یونیفارم کی سپلائی کا ٹھیکہ پیپرا رولز و کے تحت دیا گیا ہے، انوار حسین نے مزید موقف اختیار کیا کہ یونیفارم کی سپلائی کے ٹھیکے میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، درخواست میں الزام لگایا گیا کہ حکومت نے بلا وجہ پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کر دی ہے اور اس سب کچھ من پسند افراد کو یونیفارم کی سپلائی کا ٹھیکہ دینے کی لئے کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت

مزید : علاقائی