ملی بھگت کرکے سفاری پارک سمیت متعدد منصوبوں میں خزانے کو اربوں روپے کاٹیکہ

ملی بھگت کرکے سفاری پارک سمیت متعدد منصوبوں میں خزانے کو اربوں روپے کاٹیکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ارشد محمود گھمن/سپیشل رپورٹر)پنجاب ہا ئی وے مکینکل ورکشاپ کے پلانٹ سب انجینئر سید عمران اقبال کی جانب سے سابق چیف انجینئرنارتھ اور ایس ای ہائی وے سرکل لاہورامجد رضااورمن پسند ٹھیکیداروں سے مبینہ ملی بھگت کرکے سفاری پارک سمیت متعدد منصوبوں میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔واضح رہے سب انجینئرزعمران اقبال اور سب ڈو یثر نل آ فیسربابر اپنے عزیز واقارب کے نام سا بق چیف انجینئر نارتھ سرفراز بٹ سے فرمز رجسٹرڈ کروا کر جاری اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر ز میں ناقص میٹریل استعمال کرکے کروڑوں روپے خورد برد کرکے قیمتی اثاثوں کے مالک بن گئے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب ہا ئی وے مکینکل ورکشاپ کے سید عمران اقبال سب انجینئرپلانٹ،سب ڈو یثرنل افسر بابر نے حکومت کی طرف سے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں میں کرپشن کرنے کی مد میں اپنے عزیز واقارب کے نام 5کروڑ روپے مالیت کی فرمز رجسٹرڈ کرا کر چیف انجینئر نارتھ سرفراز بٹ ،ایس ای ہائی وے سرکل لاہورامجد رضا ،سابق ایکسیئن انوارالحق اورموجودہ ایکسیئن امانت علی سے مبینہ ملی بھگت کرکے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرجاری کرائے۔بعدازاں ان اربوں روپے کے منصوبوں کو کرپشن کی نذر کرکے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا ۔ذرائع نے بتایا کہ سید عمران اقبال کی مبینہ کرپشن کے چرچے مشہورہیں،ذرائع نے بتایا کہ عمران اقبال خود کو سیکرٹری مواصلات اور چیف انجینئر نارتھ کا کارخاص ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اسی بنا پر وہ کہتا ہے کہ وہ عرصہ کئی سال سے اس سیٹ پر براجمان ہے اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،واضح رہے کہ ان افسران کی پشت پناہی کے باعث کروڑوں روپے کی کرپشن کے متعلق آج تک محکمانہ دی جانے والی درخواستوں پر کارروائی نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے یہ دونوں افسر جاری ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کرکے اور چند منصوبوں کو کاغذی کارروائی کرکے پورا کردیتے ہیں اور قومی خزانے سے کروڑوں روپے خوردبرد کرکے قیمتی اثاثوں ،گاڑیوں ،بنگلے ،پلاٹوں اور بینک اکاؤنٹس کے مالک بن گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سب انجینئرمکینکل ورکشاپ را نا مشتا ق نے2015ء میں اپنے بھائی کے نام پر 5کروڑ روپے مالیت کی سی کلاس پاور اینڈ ڈور انجینئرفرم چیف انجینئر نارتھ سرفراز بٹ کی پشت پناہی حاصل ہونے پر رجسٹرڈ کرائی جس پر کروڑوں روپے مالیت کے ٹینڈر کرا کر قوامی خزانے کو نقصان پہنچایا؂۔اس با رے میں سا بق چیف انجینئر نارتھ سرفراز بٹ سے موقف دریافت کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری جانب سے ملازمین کی کرپشن کی پشت پناہی کرنے والی بات میں کوئی صداقت نہیں ؂ ،انہوں نے؂ کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ کسی ملازم نے اس طرح کی سی کلاس فرم رجسٹرڈ کرارکھی تھی ،اگر یہ بات سچ ثابت ہوئی تو محکمہ کے اعلی افسروں کو مذکورہ ملازم اور اس کے بھائی کے خلاف محکمانہ کارروائی کر نی چا ہیے۔

مزید :

علاقائی -