افغانستان میں امریکی حملہ قابل تحسین،امریکہ، بھارت ، اسرائیل

افغانستان میں امریکی حملہ قابل تحسین،امریکہ، بھارت ، اسرائیل

  

نئی دہلی(آن لائن)بھارت نے افغانستان میں امریکی بم حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکہ کا قابل تحسین اقدام ہے اس طرح کے حملے دیگر دہشت گردگروپوں کے ٹھکانوں پر بھی کےئے جائیں ۔ بھارتی حکمران جماعت ( بی جے پی ) بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما سبر ا منیم سوامی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں تمام بموں کی ماں بم کی کارروائی شاندارہے ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکہ اسرائیل اور بھارت متفقہ طور پر دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کریں۔ کانگریس کے رہنمانیتیش تیواری نے حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر داعش کے خلاف اس طر ح کی کاروائی ہو سکتی ہے تو پھر دیگر دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانوں پر بھی حملے کےئے جائیں۔

رہنما بی جے پی

مزید :

علاقائی -