ڈاکٹر خالد آفتاب کی کتاب کی تقریب رونمائی آج ہو گی

ڈاکٹر خالد آفتاب کی کتاب کی تقریب رونمائی آج ہو گی

  

لاہور( سٹی رپورٹر ) جی سی یو لاہور کے بانی وائس چانسلر ڈاکٹر خالد آفتاب کی کتاب کی تقریب رونمائی آج سہ پہر ساڑھے چار بجے ایوان اقبال لاہور میں ہو گی۔یہ کتاب ڈاکٹر خالد آفتاب کے ماہر تعلیم ہونے کے حوالے سے تجربات کا احاطہ کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں گورنمنٹ کالج لاہور کو جنوبی ایشیا کی بہترین اور فعال یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔اس موقع پر نامور دانشوراور صحافی ڈاکٹر حسن عسکری، چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمان شامی اور سید بابر علی خطاب کرینگے۔یہ کتاب سنگ میل پبلشرز نے شائع کی ہے۔کتاب کی تقریب رونمائی کا اہتمام راوین ایلومینائی نے کیا ہے ۔

کتاب

مزید :

علاقائی -