کور کمانڈر راولپنڈی کا ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ

کور کمانڈر راولپنڈی کا ایل او سی کے اگلے مورچوں کا دورہ

راولپنڈی ( ما نیٹر نگ ڈیسک) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے لائن آف کنٹرول کے باغ سر سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سرحد کی حفاظت پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے جوانوں کی آپریشنل مہارتوں کا جائزہ لیا اور ان پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے عام شہریوں کو بار بار نشانہ بنانے پر اظہار تشویش کیا ۔ انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے حوصلے کو سراہا اور انہیں بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کی ہدایت کی۔

کور کمانڈر راولپنڈی

مزید : علاقائی