مکہ: حج ہاوسنگ کمیٹی کاوزارت حج و عمرہ کا سرکلر ماننے سے انکار

مکہ: حج ہاوسنگ کمیٹی کاوزارت حج و عمرہ کا سرکلر ماننے سے انکار

  

جدہ(خصوصی رپورٹ)مکہ میں عمارتوں کے مالکان‘سرمایہ کاروں اور حج ہاوسنگ کمیٹی نے وزارت حج و عمرہ کے سرکلر کو ماننے سے انکارکردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کمرے کے رقبہ کو نظرانداز کرتے ہوئے اس کو چار حاجیوں کی تعداد تک محدود کرناکسی بھی قسم کا انصاف نہیں۔ جب کہ اس سرکلر میں لکھا گیاتھا کہ ایک کمرے میں چارسے زیادہ حاجیوں کو نہیں رکھا جائے گا۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق حج ہاوسنگ کے انویسٹرمحمد بن عبدالرحمٰن سلیمان کا کہنا تھا کہ ہر حاجی کے لئے 4مریع میٹر محدود کرنا کابینہ کا فیصلہ کسی بھی طرح سے قبول نہیں ہے۔بلڈنگ کے مالکان نے وزارت حج کے احکامات پہلے سے ہی لاگو کرلیے ہیں جن میں عمارتوں کی صفائی ، ہیلتھ سروسز، ملازمین کی فراہمی وغیرہ جیسے اقدامات موجود ہیں۔ دوسری جانب عمارتوں کے مالکان نے ملے جلے بیانات دیتے ہوئے کہا کہ مکہ اور مدینہ میں کئی ایسے ہوٹلز ہیں جہاں ایک ہی کمرے میں چھ سے زائد افراد رہائش پذیر ہوسکتے ہیں۔ہم کئی سرمایہ داروں سے اس سال حج پر آنے والے زائرین کے لئے معاہدات پر دستخط کرچکے ییں۔اب بہت دیر ہوچکی ہے ، اسی لئے یہ نیا سرکلر لاگو کرنا مشکل ہوجائے گا۔ایک ہی کمرے میں آٹھ زائرین رہائش اختیارکرسکتے ہیں۔

وزارت حج

مزید :

علاقائی -