حکومتی اعلا ن کے باوجود سرکاری حج مہنگا کر دیا گیا ، پی آئی اے کرایوں کا شیڈول بھی جاری

حکومتی اعلا ن کے باوجود سرکاری حج مہنگا کر دیا گیا ، پی آئی اے کرایوں کا ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزیر اعظم پاکستان کے واضع اعلان کے باوجود سرکاری حج گزشتہ سال کی نسبت 10ہزار مہنگا کر دیا گیا گزشتہ سال کراچی کوئٹہ،سکھر سے دو لاکھ 61ہزار ،پشاور، اسلام آباد ،ملتان،سیالکوٹ سے دو لاکھ 71ہزار وصول کیے گئے تھے حج2017ء کے لیے بغیر قربانی کے کراچی،کوئٹہ سے دو لاکھ70ہزار ،پشاور،ااسلام آباد،لاہور سے دو لاکھ80ہزار رکھے گئے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے گزشتہ سال کا حج پیکج بر قرار رکھنے کی ہدایت کی تھی مگر وزارت مذہبی امور نے وزیر اعظم کے احکامات کے بر عکس حج2017ء کے لیے 10ہزار پیکج میں اضافہ کرتے ہوئے کراچی،کوئٹہ ،سکھر سے دو لاکھ70ہزار،پشاور ، اسلام آباد،ملتان،فیصل آبادسے دو لاکھ80ہزار بغیر قربانی کے رکھا ہے ،قربانی کے لیے علیحدہ 13ہزار50روپے ادا کرنا ہوں گے۔علاوہ ازیں قومی ائیر لائنز پی آئی اے نے سرکاری حج سکیم اور پرائیویٹ حج سکیم حج2017ء کے لیے کرایہ جاری کر دیا ،سرکاری سکیم اور پرائیویٹ سکیم کے کرایوں میں 7200سے22 ہزار 200تک کا فرق رکھا گیا ہے ،سرکاری سکیم کا ساوتھ زون سے کرایہ 85ہزار روپے ،نارتھ زون کا کرایہ94ہزار روپے رکھا گیا ہے جبکہ پرائیویٹ سکیم کا ساوتھ زؤن سے کم ازکم کرایہ92ہزار2سواور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 7ہزار 2سو رکھا گیا ہے،نارتھ زون سے کم ازکم کرایہ ایک لاکھ1ہزار2سو روپے سے زیادہ کرایہ ایک لاکھ 16ہزار 2سو رکھا گیا ہے ،آخری فلائٹوں سے روانگی اور پہلی فلائٹوں سے واپسی کا کرایہ کم ازکم 97ہزار زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 12ہزار رکھا گیا ہے ،نارتھ زون سے کم ازکم ایک لاکھ 6ہزار ،زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 21ہزار 2سو رکھا گیا ہے ،پی آئی اے نے سرکاری سکیم کا کرایہ کم اور پرائیویٹ سکیم کا کرایہ زیادہ رکھا ہے ،پرائیویٹ سکیم کے کرایوں میں بھی شولڈر سیزن اور بیک سیزن کا علیحدہ علیحدہ کرایہ جاری کیا گیا ہے۔

حج کرائے

مزید :

علاقائی -