وفاقی حکومت نے قبلہ درست نہ کیا تو پورے سندھ میں احتجاج کرینگے : مراد علی شاہ

وفاقی حکومت نے قبلہ درست نہ کیا تو پورے سندھ میں احتجاج کرینگے : مراد علی شاہ

بھان سعیدآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیاتو ہم پورے سندھ میں احتجاج کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گاؤں واہڑ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سیدعبداللہ شاہ کی دسویں برسی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے نواز لیگ والے کہہ رہے ہیں کہ مجھ میں ہمت نہیں ، جب حقوق کی بات آتی ہے توہم اپنے حقوق عوام کی خاطرآپ سے چھین لیں گے۔ تقریب میں وزیر اعلی سندھ سمیت پوری سندھ کابینہ نے شرکت کی۔

مراد علی شاہ

مزید : علاقائی