کلبھوشن یادیو کو سزا ، بھارت نے پاکستانیوں کو ویزوں کا اجراء سست کر دیا ، انڈین ایکسپریس کا انکشاف

کلبھوشن یادیو کو سزا ، بھارت نے پاکستانیوں کو ویزوں کا اجراء سست کر دیا ، ...

نئی دہلی /لاہور( این این آئی )پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد نئی دہلی نے پاکستانی درخواست گزاروں کو ویزوں کے اجرا ء کا عمل سست کردیا،۔بھارتی ویب سائٹ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ نئی دہلی کی سیکریٹر یٹ بلڈنگ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اہم ترین اہداف پر اس حربے کو استعمال کیا جائے گا تاکہ اقدام کے موثر ہونے کا اندازہ لگایا جاسکے اور بعد ازاں اس کا اطلاق بھارتی ویزا کے حصول کی خواہش رکھنے والے تمام پاکستانیوں پرہوگا۔ان اہم ترین اہداف میں پاکستانی اداکار، فنکار اور گلوکار شامل ہوں گے۔

بھارتی ویزا

مزید : علاقائی