ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

نئی دہلی( آن لائن )بھارت کے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف انڈین عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ڈاکٹڑ ذاکر نائیک کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کیا تھا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک

مزید : علاقائی