پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما امداد چانڈیو نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولت کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی پی نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرادی ہے اور مسلم لیگ نے کے مرکزی رہنما امداد چانڈیو نے فریال تالپور سے ملاقات کے دوران پی پی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے جبکہ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ امداد چانڈیو نے پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے،منظورچولیانی 25 سال سے مسلم لیگ ن سے منسلک تھے اور سندھ کے لوگ مسلم لیگ ن چھوڑتے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ امداد چانڈیو کا مسلم لیگ ن سندھ کے انتہائی سینئر رہنماؤں میں شمار ہوتا تھا جبکہ اس سے پہلے اسماعیل راہون لیگ سندھ کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے جبکہ گذشتہ سال رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے وزیر مملکت عبد الحکیم نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا

مزید :

علاقائی -