ناخلف بیٹے کیخلاف درخواست پر سول عدالت سے رجوع کا حکم

ناخلف بیٹے کیخلاف درخواست پر سول عدالت سے رجوع کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار )ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے رات گئے گھر کا دروازہ نہ کھولنے پر والد کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ناخلف بیٹے کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار باپ کوسول عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اقبال ٹاؤن پولیس نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹے کا آپس کا جھگڑا ہے جبکہ جسٹس آف پیس کو اس نوعیت کی درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں ۔

مزید :

علاقائی -