منشیات فروشی میں ملوث 8 سالہ بچے سمیت 5 ملزمان کی ضمانت
لاہور(نامہ نگار )پنجاب پولیس کی وردی تو بدل گئی مگر بدقسمتی سے تاحال رویئے نہ بدل سکے،تھانہ شالیمار پولیس نے 8سالہ بچے پر آدھا کلومنشیات فروشی کا مقدمہ درج کر لیا،سیشن عدالت نے کمسن بچے سمیت 5ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ شالیمار پولیس نے 8 سالہ بچے پر 500 گرام چرس برآمد کرنے کا الزام عائد کیا ہے ،کمسن بچہ کیسے منشیات فروشی کرسکتا ہے ؟
آٹھ سالہ بچہ