شربت کی قیمت مانگنا جرم ، لوہاری میں 10روپے کیلئے دکاندار قتل

شربت کی قیمت مانگنا جرم ، لوہاری میں 10روپے کیلئے دکاندار قتل

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) لوہاری گیٹ کے علاقہ میں شر بت فروش کو 10رو پے کی خا طر فا ئر نگ کر کے قتل کردیا گیا ۔ پو لیس نے نعش کو مردہ خا نہ میں منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ملزم کی عد م گرفتا ر ی پر ورثا نے ایس پی سٹی آفس کے با ہراحتجاج بھی کیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ گمٹی بازار کا ر ہا ئشی25سالہ عا مر جس نے مقامی با زار میں شر بت کی دکا ن بنا ر کھی تھی ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز علاقہ کے بد معا ش ملک پپا نے اسکی د کا ن سے شر بت کا گلا س پیا جس پر عا مر نے اس سے10رو پے قیمت کا تقاضا کیا تووہ طیش میں آگیا اور عا مر کو اند ھا دھندفا ئر نگ کر کے شد ید زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ زخمی کو طبی امدا د کے لئے ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں ڈاکٹروں نے اس کی مو ت کی تصدیق کردی ۔ پو لیس نے نعش کو مردہ خا نہ میں منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔مقتو ل کے ورثا اور اہل علاقہ نے قاتل کی عد م گرفتا ر ی پر ایس پی سٹی آفس کے با ہر شدید احتجا ج کیا ۔ اس موقع پر گا ڑیو ں کی لمبی قطا ریں لگ گئی ۔ بعدازا ں ایس پی سٹی کے کا ملزم کا گرفتا ر کر نے کی یقین د ہا نی پر ملزما ن منتشر ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کے قاتل کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں۔

مزید : علاقائی