صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) صوبائی دارلحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق کا ہنہ کے علا قہ میںآ صف جٹ کے گھرمیں تین ڈاکو گھس آیا اور اہل خانہ کویرغمال بنا کر4 لاکھ18ہزار کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گیا جبکہ جنو بی چھا ؤ نی کے علا قہ میں حما د کے گھر میں 4نا معلو م ڈاکو گھس آ ئیں اور فیملی کو یر غما ل بنا کر2لاکھ10ہز ار کی نقد ی ،طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن،یکی گیٹ میں خر م کے گھر سے3لاکھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،اکبر ی گیٹ کے علا قہ میں ما جد کے گھر سے2لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے اورشفیق آ با د میں فیصل اور اسکی فیملی سے90ہز ار کی نقد ی ،نشتر کا لو نی کے علا قہ میں مجا ہد اور اسکی فیملی سے 70ہز ار کی نقد ی اور موبا ئل فو ن،چو ہنگ کے علا قہ میں پر ویز اور اسکی فیملی سے 50ہزار،ستو کتلہ میں شہبا ز سے54ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا جبکہ با غبا نپو رہ میں قمر ،شا ہد رہ میں بلا ل،بھا ٹی گیٹ میں منا ظر اورہڈ یا رہ میں سمیر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید :

علاقائی -