محکمہ پولیس کا شہدا ء کے بچوں کی سکول فیس میں 50 فیصد رعارت کا اعلان

محکمہ پولیس کا شہدا ء کے بچوں کی سکول فیس میں 50 فیصد رعارت کا اعلان

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ملک و قوم کے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے محکمہ پولیس کے شہدا کے بچوں کے سکولوں کی فیسوں میں 50فیصد اور حاضرڈیوٹی ملازمین کے بچوں کی فیسوں میں 25فیصد رعائیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب شہید اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کا داخلہ شہر کے بہترین نجی تعلیمی اداروں میں کروایاجا سکے گا جہاں ان کی فیسوں میں 50اور25فیصد تک رعائیت دی جائیگی ۔مختلف واقعات میں مضروب ملازمین کے بچوں کو فیسوں میں بھی 25فیصد تک رعائیت دی جائے گی ۔اس حوالہ سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور مختلف تعلیمی اداروں کے مابین معاہدہ طے پا چکا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس حوالہ سے مزید کہا کہ یہ اقدام شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے ۔لاہور پولیس کے شہدا کی فیملیز اور 33ہزار فورس کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بھی تعمیر کروا رہی ہے جہاں ملازمین کو اپنے اور اپنے اہلخانہ کے لئے مفت علاج و معالجہ کی سہولت موجود ہوگی ۔ملازمین ہماری طاقت ہیں جو قیام امن کی خاطر بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہدا اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کے لئے فیسوں میں رعائیت کے لئے بہت عرصہ سے محنت کی جارہی تھی جس میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔اب ملازمین بھی اپنے بچوں کو شہر کے بہترین تعلیمی اداروں میں رعائیتی فیسوں کے ساتھ تعلیم کی دولت سے آراستہ کر سکیں گے۔

مزید :

علاقائی -