مال روڈ،معذور بن کر بھیک مانگنے والا شخص پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

مال روڈ،معذور بن کر بھیک مانگنے والا شخص پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ٹریفک وارڈنز نے مال روڈ پر معذور بن کر بھیک مانگنے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔بتا یا گیا ہے کہ شفٹ انچارج محمد عمیر کے مطابق بھکاریوں کے خلاف کارروائی چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ مال روڈ پر ریگل چوک کے قریب ایسے بھکاری کو گرفتار کیا گیا جو معذور بنا ہوا تھا۔ بھکاری نواز اپنا بازو قمیض کے اندر چھپا کر ٹریفک اشاروں پر بھیک مانگ رہا تھا جسے پکڑ کر پہلے عوام کے سامنے بے نقاب کیا گیا اور بعد میں قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -