زیادہ پیسے لے کر زائرین کو ایران بھجوانے والا گروہ بے نقاب

زیادہ پیسے لے کر زائرین کو ایران بھجوانے والا گروہ بے نقاب

  

لاہور(اپنے کرائم رپورٹر سے) تین مشکوک افراد کی ایرانی قونصلیٹ سے ویزا لگوانے کی کوشش کے معاملے کے بعد ایک ایسا چاررکنی مافیا گینگ جو ایران جانے والے زائرین سے اپنے ذاتی مفاد کیلئے زیادہ پیسے لے کر ویزا لگوا کر دیتا تھا بے نقاب ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عرفان شاہ اپنے تین ساتھیوں کمیل شاہ، ڈاکٹر رضا اور نجم الحسن کے ساتھ مل کر ایران جانے والے زائرین کو فریب دے کر ایران قونصلیٹ کے نام پر زیادہ پیسے بٹورتا ایک لوکل لیب سے جعلی ہیلتھ سر ٹیفیکیٹ بنواتے، جس پر کچھ زائرین نے ان کے خلاف شکایت کی جس کی بنا پر قونصل جنرل ایران نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس چاررکنی گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے ان افراد کے خلاف مزید کارروائی کے لیے وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو خط ارسال کیا۔

مزید :

علاقائی -