شیرا کوٹ،بپھرے ٹریفک وارڈنز نے عارضی کینٹین کو تہہ و بالا

شیرا کوٹ،بپھرے ٹریفک وارڈنز نے عارضی کینٹین کو تہہ و بالا

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) شیرا کوٹ بند روڈ پر ٹریفک پولیس کے آفیسر نے طیش میں آ کرکینٹین کے شیشے توڑ ڈالے۔ٹریفک پولیس نے تجاوازت کیخلاف آپریشن کے دوران کینٹین کا سامان بھی اٹھاکرباہرپھینک دیا۔دوسری جانب کینٹین کے مالک شوکت کا کہناتھاکہ اسے کوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے اچانک آ کر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔غریب شہری کا کہنا تھا کہ اس کا ہزاروں روپے کا قیمتی سامان ضائع کر دیا گیا ہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا تھا۔ سے آکر ساری دکان توڑ پھوڑ دی۔تجاوزات کیخلاف ایکشن میں جرمانہ کرنے کے بجائے سامان توڑنا کہاں کا انصاف ہے۔دکاندار نے الزام عائد کیا کہ اس نے وارڈن سے بوتل پینے کے پیسے طلب کئے تھے جس پر کارروائی کی گئی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر میرے نقصان کا ازالہ کروائیں ۔

مزید :

علاقائی -