نواز شریف کو افغان صدر کا خط دو طرفہ پارلیمانی رابطوں کی تجویز

نواز شریف کو افغان صدر کا خط دو طرفہ پارلیمانی رابطوں کی تجویز

  

کا بل (ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطے ہوئے ہیں،افغان صدر اشرف غنی نے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ کر دو طرفہ پارلیمانی رابطوں کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاک افغان پارلیمانی رابطوں کی اشرف غنی کی تجویز سپیکر ایاز صادق اور دفتر خارجہ کو بھجوا دی ہے۔ سپیکر نے اس سلسلے میں پالیمانی جماعتوں سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی پارلیمانی وفد وزارت خارجہ کے حکام کے ساتھ جلد افغانستان کا دورہ کرے گا۔

مزید :

صفحہ اول -