واقعہ مردان قابل مذمت، توہین رسالتؐ کے الزام پر کسی کو قتل کرنا عوام کا کام نہیں،مفتی نعیم

واقعہ مردان قابل مذمت، توہین رسالتؐ کے الزام پر کسی کو قتل کرنا عوام کا کام ...

  

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی نعیم نے کہا ہے کہ واقعہ مردان قابل مذمت ہے توہین رسالت کے الزام پر کسی کو جان سے مارنا عوام کا کام نہیں ہے لیکن ہمارے ملک میں تھوڑی سی بات پر توہین رسالت کا مقدمہ درج کروا دیا جاتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شومیں گفتگو کرتے ہوئے گزشہ روز مردان یونیورسٹی میں طال علم مشال خال کو مبینہ توہین رسالت کے الزام میں قتل کرنے کے حوالے سے اظہار خیا ل کرتے ہوئے معروف عالم دین مفتی نعیم کا کہناتھا کہ واقعہ مردان قابل مذمت اور قابل افسوس ہے ۔انہوں نے کہاکہ الزام کی بنیاد پر کسی کو مارنا عوام کا کام نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ایساکوئی واقعہ رونما ہوتا ہے توکسی کو سزا دینا ریاست کے ہاتھ میں ہے نہ کہ عوام کے ہاتھ میں ۔

مزید :

صفحہ اول -