مشعال خان کے قتل کی شدیدمذمت ،ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے ،فرحت اللہ بابر

مشعال خان کے قتل کی شدیدمذمت ،ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے ،فرحت اللہ بابر

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے عبدلولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان پر سخت ترین تشدد کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس اندوہناک اور قبیح حرکت کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ۔ یہ واقعہ اس لئے بھی انتہائی قابل مذمت ہے کہ ہجوم کی جانب سے تشدد کو روکنے کے لئے انتظامیہ بالکل بے بس ہوگئی تھی۔ توہین رسالت ایک مذموم جرم ہے اور اس کی سخت سزا قانون کے مطابق دی جانی چاہیے تاہم کسی کو تحقیقاتی افسر، وکیل یاجج بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جرم کی سزا صرف اور صرف قانون کے مطابق دی جا سکتی ہے۔ جن لوگوں نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے انہیں نہیں بھولنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی چکی بہت باریک پیستی ہے۔ معاملے کی جامع تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو مثالی سزا دی جائے۔ یہ واقعہ اس ضرورت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کو روکا جائے انہوں نے مذہبی سکالرز سے کہا کہ وہ اس معاملے میں کردار ادا کریں۔

فرحت اللہ بابر

مزید :

صفحہ اول -