مقبوضہ کشمیر ۔۔۔۔۔بڑے سورما بنے پھرتے ہیں

مقبوضہ کشمیر ۔۔۔۔۔بڑے سورما بنے پھرتے ہیں
 مقبوضہ کشمیر ۔۔۔۔۔بڑے سورما بنے پھرتے ہیں

  

سری نگر( ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی فوج نے انسانیت کی توہین کی انتہا کر دی، زیر نظر تصویر میں بھارتی فوج نے مکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڈگام میں ایک کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور فوجی جیپ کے آگے باندھ دیا۔نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے کا مقصد فوجی قافلے پر پتھر پھینکنے والوں کو روکنا تھا اور فوج اپنے اس مذموم مقصد میں کامیاب رہی اور پورا قافلہ بغیر کسی مزاحمت کے گزر گیا۔جاری کردہ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ایک بھارتی فوجی چلا رہا ہے کہ پتھر پھینکنے والوں کا یہی انجام ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس انسانیت سوز ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے ا س نوجوان کو اپنی جیپ کے آگے اس لیے باندھا ہوا ہے تاکہ انکی جیپ پر پتھر نہ برسائے جائیں ۔

مزید :

صفحہ اول -