گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ،گڈ فرائڈے پر مسیحی خاتون 2کمسن بچوں کو قتل کر کے پنکھے سے جھول گئی
لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )غربت کی ستا ئی ما ں نے گڈفرائڈے کے موقع پر مبینہ طو ر پر اپنے دو شیر خوار بچو ں کو پا نی کی با لٹی میں ڈبو کر قتل کردیا اور خود گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھو ل گئی ۔ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق شا دبا غ کے علا قہ عیسیٰ نگر ی کی ر ہا ئشی 30سا لہ کر ن کی 5سال قبل سائم نا می شخص سے شادی ہو ئی تھی جو گلبر گ میں واقع بر گر کارنر میں ویٹر ہے ۔رشتہ داروں کے مطا بق شا دی کے بعد میاں بیوی کے درمیان غربت کے با عث اخر اجا ت پر لڑ ائی جھگڑ ا اور ما ر کٹا ئی کا سلسلہ رہتا تھا۔گزشتہ روز گڈفرائے کے موقع پر نئے کپڑوں کے تنا زعہ پر دو نو ں میں ایک بار پھر جھگڑ ا ہو ا ، سا ئم مسیح حسب معمو ل گلبر گ میں واقع ہو ٹل پر ڈیو ٹی کیلئے چلا گیا اس دوران گھر والے مقامی چر چ میں عبا دت کے لئے گئے لیکن کر ن نہ گئی اور اپنے والد کے گھر آگئی۔کرن نے طیش میں آ کر دونو ں بچو ں4سا لہ میتھیو اور2سا لہ ایما ن پرتشد د کیا، پا نی کی با لٹی میں ڈبو یا اور پھر گلے دبا کر ما ر ڈالا بعد ازاں چھر ی سے اپنے با زو کی نسیں کا ٹ کرگلے میں پھندا ڈا ل کر خو د بھی مو ت کو گلے لگا لیا ۔ اہل خا نہ چرچ سے واپس گھر پہنچے تو کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا جس پر اہل خا نہ نے دروازہ توڑاتو ما ں دونوں کمسن بچو ں کے کیسا تھ خو ن میں لت پت پڑ ی تھی ۔واقعہ کی اطلا ع ملنے پر مقا می پو لیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر مر دہ خا نے پہنچا دیں۔سا ئم اطلا ع ملنے پر گھر پہنچا تو بچو ں اور بیو ی کو خو ن میں لت پت دیکھ کر ہو ش وحو اس کھو بیٹھا اور دھا ڑ یں ما ر ما ر کر روتا رہا ۔پو لیس نے ابتد ائی رپو ر ٹ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی ۔ایس پی سٹی عادل میمن کا کہنا ہے کہ ابتدا ئی طو ر پر معلوم ہوا ہے کہ خا تون نے بچو ں کو قتل کر نے کے بعد خود کشی کی ہے ۔ معا ملہ گھریلو ں لڑا ئی جھگڑاکا شاخسانہ ہے ۔