کلبھوشن نے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچایا، بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے: سرتاج عزیز

کلبھوشن نے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچایا، بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے: ...

  

ٍ اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس ’کلبھوشن یادیو پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہا ہے ٗ بھارتی جاسوس کا اعترافی ویڈیو بیان اور شواہد موجود ہیں ٗ کلبھوشن کا ٹرائل پاکستان کے قانون کے مطابق شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات خاص طور پر کیے گئے ٗچالیس روز میں فیصلے کے خلاف اپیل کی جاسکتی ہے ٗ 26 جنوری 2017 کو بھارت کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا گیا تھا جس کا نئی دہلی سے کوئی جواب نہیں ملا ٗبھارت نے بھی کئی پاکستانی قیدیوں کوقونصلررسائی نہیں دی، بھارت ذمے داری کا مظاہرہ کرے۔ جمعہ کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہا ہے ٗمشیر خارجہ نے کہاکہ کلبھوشن بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے ٗوہ پاکستان میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔بھارتی جاسوس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ کلبھوشن ’’را‘‘ کیلئے جاسوسی کررہا تھا، کلبھوشن کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں متعداد افراد جاں بحق ہوئے، کلبھوشن کو گزشتہ سال مارچ میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کلبھوشن کا قانون کے مطابق فیلڈ کورٹ مارشل کیا گیا ٗ کورٹ مارشل میں کلبھوشن کا اعترافی بیان پیش کیا گیا، اس کا اعترافی بیان ضابطہ فوجداری کے تحت ریکارڈ کیا گیا جبکہ کلبھوشن کو صفائی کیلئے لاء افسر کی سہولت فراہم کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -