تمام بموں کی ماں ،تابکاری ایک کلو میٹر تک متاثر کر سکتی ہے، پروفیسر منور اقبال

تمام بموں کی ماں ،تابکاری ایک کلو میٹر تک متاثر کر سکتی ہے، پروفیسر منور ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ ہائی انرجی ڈیپارٹمنٹ کے استاد اور معروف ایٹمی سائنسدا ن پروفیسر منور اقبال نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں جو ہیوی ویٹ بم گرایا ہے وہ نان نیو کلیر بم ہے اس کی ریڈی ایشن(تابکاری )صرف ایک کلو میٹر تک چرند پرند اور جانوروںٍ کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس لئے افغانستان کے پڑوسی ممالک تک جن میں پاکستان،ایران ،اور روس وغیرہ شامل ہیں اس کے اثرات پہنچنے کے امکانات نہیں ۔انہوں نے اس بم پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور روس کے پاس بھی اس طرح کے غیر جوہری بم کی ٹیکنالوجی موجود ہے ۔ بلا شبہ امریکہ کی طرف سے افغانستان پر گرائے جانے والے اس جی بی یو 43/بی نامی غیر جوہری بم میں بہت بڑی مقدارمیں بارودی مواداستعمال کیا گیا ہے اس بم کی تابکاری کے مابعد اثرات نہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -